ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی کے بعد بحرین میں بھی بھٹکلی طالبہ نے حاصل کی شاندار کامیابی؛ بارہویں میں ملے 98 فیصد مارکس

دبئی کے بعد بحرین میں بھی بھٹکلی طالبہ نے حاصل کی شاندار کامیابی؛ بارہویں میں ملے 98 فیصد مارکس

Tue, 03 Aug 2021 23:49:27    S.O. News Service

بھٹکل 3/ اگست (ایس او نیوز) دبئی میں  بھٹکلی طالبہ کی شاندار کامیابی کے بعد اب بحرین سے خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں بھی بھٹکل سے تعلق رکھنے  والی طالبہ نے بارہویں کے  سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن  (CBSE) میں 98 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے سرگرم رکن محمد شعیب افریقہ کی صاحبزادی اِناس افریقہ نے انڈین اسکول بحرین سے تعلیم حاصل کرتےہوئے  Humanities شعبہ میں  یہ کامیابی  حاصل کی ہے۔ اِناس نے انگلش میں 99، سائیکولوجی میں 98، سوشیولوجی میں 98، ہوم سائنس میں 97 اور مارکیٹنگ میں 98 مارکس لئے ہیں۔

ان کی اس اہم کامیابی پر بھٹکل مسلم جماعت بحرین کےصدر اسحاق پلّور اور جنرل سکریٹری  سرفراز محتشم نے  طالبہ اِناس اور اس  کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں کےلئے   نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 


Share: